مخلوق کیلئے کھانا گھرکا قیام قصبہ ڈھڈیال میں حسین ٹرسٹ کا انقلابی قدم ہے،

پیر 6 نومبر 2017 19:34

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) مخلوق کیلئے کھانا گھرکا قیام قصبہ ڈھڈیال میں حسین ٹرسٹ کا انقلابی قدم ہے اور اس کھاناگھر سے غرباء، مساکین مفت کھانا حاصل کر سکیں گے۔امریکہ میں مقیم طارق ظفری نے اس کھانا گھر کے قیام میں اپنے اہل خانہ کو شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کھانا گھر کا افتتاح وائس چیئرمین ضلع کونسل خورشید بیگ کے ہاتھوں ہوا۔ جس میں مقررین نے طارق ظفری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ تقریب میں عبدالرشید مرزا، ممتاز الحق اور دیگر عمائدین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔