ضلعی سکولز باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ہائر سیکنڈری سکول بگڑہ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 6 نومبر 2017 19:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) ضلعی سکولز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل ہائر سیکنڈری سکول بگڑہ نے ہائی سکول ریحانہ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر1ہری پور کے باسکٹ بال گراؤنڈ میں گورنمنٹ محمد محسن مرتضیٰ شہید ہائی سکول ریحانہ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بگڑہ کے مابین سیمی فائنل میچ کھیلا گیا۔

جس کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٓفیسر لکی مرو ت عبد السلام خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک طاؤس خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر ایبٹ آباد قاضی تجمل حسین ، ایس ڈی ای او ڈی آئی خان زین اللہ خان ،ڈی ای او ہری پور عمر خان کنڈی اور ڈپٹی ڈی ای او ہری پور حافظ محمد نواز عباسی تھے۔

(جاری ہے)

مہمانوں کو سیکرٹری ٹورنامنٹ تیمور خان، گیم سیکرٹری محمد سیف الرحمن ، پریس سیکرٹری عماد اعجاز ، پرنسپل جمیل خان ،چیف آرگنائزرشیخ واجد حسین اور نور الٰہی نے ویلکم کیا اور مہمانان نے بال رِنگ میں پھینک کر سیمی فائنل میچ کا آغاز کیا۔

سابقہ ڈسٹرکٹ رنر ریحانہ ٹیم اور بگڑہ کے درمیان بہت دلچسپ اور ٹاکرے کا میچ دیکھنے میں تاہم میچ میں بگڑہ نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے سابقہ رنر کو 47-37سے شکست دے کر پہلی بار ضلعی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی اور کئی سالوں سے فائنل کھیلنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ بگڑہ ٹیم کی اس شاندارکامیابی پر ٹیم انچارج اقبال خان مروت ڈی پی ای، پرنسپل قاری محمد الیاس اور انکی پور ٹیم کو ڈی ای او عمر خان کنڈی، ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان نے مبارکباد پیش کی اور پریس سیکرٹری عماد اعجاز نے خصوصی طور پراپنے ہر دل عزیز استاد اور بگڑہ ٹیم کے انچارج ڈی پی ای اقبال خان مروت کو اس شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور اس فتح کوانکی ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر قرار دیا۔