گرلز سکولز ٹورنامنٹ کھلابٹ کے مقابلے رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

طالبات نے پی ٹی مارچنگ پیش کی ، ملی نغموں اور ترانوں نے سماں باند ھ دیا،مہمانِ خصوصی ڈی ای او فیمیل ثمینہ الطاف کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر مار چ پاسٹ اور سلامی دی

پیر 6 نومبر 2017 19:31

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء)گرلز سکولز ٹورنامنٹ کے کھلابٹ کے مقابلے رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر اختتامی تقریب میںطالبات کی طرف سے پیش کردہ پی ٹی مارچنگ ، ملی نغموں اور ترانوں نے سماں باند ھ دیامہمانِ خصوصی ڈی ای او فیمیل ثمینہ الطاف کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر مار چ پاسٹ اور سلامی دی گئی پریس سیکرٹری مس شازیہ کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سیکٹر 2کھلابٹ ٹاؤن شپ میں کھلابٹ زون کی اختتامی تقریب کا تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد کیا گیا سکول کو دلہن کی طرح سجا دیا گیارنگا رنگ غباروں ، جھنڈیوں اور تازہ پھولوں کی مہک نے ماحول کو دلکش بنا دیاخوبصورت مارچ پاسٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سیکٹر 2کھلابٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیکٹر نمبر1،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیکٹر نمبر4،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پنیاں ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھینڈہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میلم اور دیگر سکولوں نے شرکت کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیکٹر نمبر4کی طالبات نے ڈھول کی تھاپ پرپی ٹی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جس پر پی ای ٹی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرعماد اعجاز نے ایک ہزار روپے نقد انعام دیاگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سیکٹر 2کھلابٹ کی بینائی سے محروم طالبہ طیبہ نورین نے خوبصورت انداز میں ملی نغمہ اور تقریر پیش کی جس کو مشرف ہزاروی نے ایک ہزار روپے نقد انعام دیا گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سیکٹر 2کھلابٹ کی دو طالبات نے پی ٹی مظاہرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر پی ای ٹی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرعماد اعجاز نے پندرہ سو روپے نقد انعام دیایاد رہے کہ ان دونوں طالبات کے والدین چند روز قبل ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پی ای ٹی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرعماد اعجاز نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کر کے یہ پتا چلا ہے کہ فیمیل پی ای ٹیز بھی کسی میدان میں پیچھے نہیں۔ آج کی تقریب کی رونق کو چار چاند لگانے میں پی ای ٹیزاور انکی ہونہار طالبات کی شبانہ روز کاوشوں کا بڑا حصہ ہے۔اور یہ سب کچھ امسال دیکھنے میں آرہا ہے جس کا سہرا ہری پور کی مایہ ناز ماہرِ تعلیم ، انتہائی قابل ، متحرک اور فعال ڈی ای او فیمیل ہری پور میڈم ثمینہ الطاف کے سر ہے جن کی تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں اور ذاتی دلچسپیوں کی بدولت ہری پور تعلیمی میدان میں بھی ترقی کر رہا ہے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی یدِ طولیٰ رکھتا ہے اور صوبائی سطح پر ان تقریبات اور مظاہروں کو توجہ مل رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈی ای او فیمیل ثمینہ الطاف نے کہا کہ ان کے والد سید الطاف حسین شاہ مرحوم کی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی کہ ان کے خاندان سے کوئی محکمہٴ تعلیم کی خدمت کے لئے اس محکمہ کو جوائن کرے جس کو میں نے پورا کرنے کی ٹھانی اور اس محکمہ میں آئی اب اس شعبہ کی خدمت اور ترقی ہی میری منزل ہے۔انھوں نے ہری پور کے پریس نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ہر موقع پر ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہمیں بھرپور کوریج دی اور مشرف ہزاروی، عرفان مبارک، اسحاق خان، علی یاور، طاہر عباسی، بلاول اقبال، کو تعریف اسناد دیں۔

یاد رہے ڈی ای او فیمیل میڈم ثمینہ الطاف ہری پور کی تاریخی شخصیت اور مایہ ناز ماہرِ تعلیم پرنسپل ریٹائرڈ سید الطاف شاہ مرحوم کی صاحبزادی ہیں جنھوں نے محکمہٴ تعلیم میں جوانمردانہ دور گزارا اور تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کا لوہا منوایا جنھیں آج بھی علمی حلقوں میں بہترین الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے