صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ، تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فاٹا المپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہدخان شنواری

پیر 6 نومبر 2017 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) فاٹا المپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہدخان شنواری نے کہا کہ ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسوا) کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پہلے اسوا اکیڈمی انڈر16- فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، اسوافٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمدکے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ اس دور ایسا تھا کہ پاکستان نے دنیا پر کھیلوں کے میدانوں میں حکمرانی کی جن میں کرکٹ، ہاکی اور سکواش شامل ہیں اور آہستہ ، آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکل گئے کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم صحیح منصوبہ بندی نہ کر سکتے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں ہیں اور یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عرصہ تین سال سے ہمارے کھلاڑی کسی بھی انٹرنیشنل سطح پر ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں اور فٹ بال غریبوں کا کھیل ہے اور پاکستان میں 2018 ء فٹ بال کے کھیل کا سال ہوگا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ پشاور فاٹا فٹ بال لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب آئندہ برس دو بڑے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں فٹ بال سپر لیگ آئندہ برس اپریل میں پشاور میں کھیلی جائے گی اور قائداعظم ٹرافی(فٹ بال) بھی آئندہ برس کراچی یا اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :