پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو تین ایک سے ہرا دیا

مانچسٹر نے پہلا گول 19 ویں منٹ میں ، آرسنل نے 65 ویں منٹ میں سکور کیا

پیر 6 نومبر 2017 19:26

پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو تین ایک سے ہرا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے آرسنل کو تین ایک سے ہرا دیا ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل کیخلاف زبردست پرفارمنس دی ۔ انہوں نے 19 ویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ 50 ویں منٹ میں مانچسٹر کو پنلٹی کِک پر گول کرنے کا موقع ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھا کر انہوں نے برتری دو صفر کر دی ۔ آرسنل نے کچھ ہمت دکھائی اور 65 ویں منٹ میں پہلا گول کر دیا ۔ انچسٹر سٹی نے 74 ویں منٹ میں ایک بار پھر گیند کو مخالف گول پوسٹ میں پہنچا کر تین ایک کی برتری حاصل کر لی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔