ورلڈ رینکنگ ٹینس ایونٹ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگا

ایونٹ میں اپنی انٹری کنفرم کرنے کی آخری تاریخ 14نومبر مقرر کی گئی ہے، سیکریٹری خالد رحمانی

پیر 6 نومبر 2017 19:26

ورلڈ رینکنگ ٹینس ایونٹ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) کراچی میں آئندہ ماہ انٹر نیشنل فیڈریشن سیریز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان سینئرز ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد رحمانی کے مطابق آئی ٹی ایف کیٹیگری فور ورلڈ رینکنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 4 دسمبر سے کراچی جیمخانہ کے ہارڈ کورٹ میں کھیلی جائے گی جس میں بھارت، چین، ملائیشیا، برازیل، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے سینئر ٹینس کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

خالد رحمانی نے بتایا کہ اس انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی شرکت کو یقینی بنائیں گے کیونکہ میزبان ملک ہونے کی حیثیت سے ہمارا حق ہے کہ ہم میزبان ملک کے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں اپنی انٹری کنفرم کرنے کی آخری تاریخ 14نومبر مقرر کی گئی ہے، چیمپئن شپ میں 35 پلس،45 پلس،55 پلس اور60 پلس میں سنگلز اور ڈبلز کے ایونٹ شامل ہیں، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے قوانین کے تحت ایک سینئر کھلاڑی ایک دن میں ایک سنگلز اور 2 ڈبلز میں ہی شرکت کرسکتا ہے جبکہ صبیح ولی کو ٹورنامنٹ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :