فرانس،پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیک سوک نے اپنے نام کر لیا

فائنل میں فاتح امریکی کھلاڑی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سربیا کے فلپ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی

پیر 6 نومبر 2017 19:26

فرانس،پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیک سوک نے اپنے نام کر لیا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) فرانس میں پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل امریکا کے جیک سوک نے نام کر لیا ہے ۔ انہوں نیسربیا کے فلپ کو شکست دی ۔ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا کے جیک سوک اور سربیا کے فلپ مد مقابل ہوئے ۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ امریکی کھلاڑی کو دلچسپ کھیل کے بعد پہلے سیٹ میں سات پانچ سے شکست ہوئی ۔ جیک سوک نے ہمت نہ ہاری اور زبردست کم بیک کر کے اگلا سیٹ چھ چار سے جیت لیا ۔ تیسرے سیٹ میں بھی انہوں نے با آسانی چھ ایک سے فتح سمیٹ کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :