پاکستان ہاکی ٹیم میلبورن اور بندگو میں چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے آسٹریلیا روانہ

پیر 6 نومبر 2017 19:26

پاکستان ہاکی ٹیم میلبورن اور بندگو میں چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان کی ہاکی ٹیم کراچی سے آسٹریلیا روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ میلبورن اور بندگومیں کھیلے جانیوالے چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔پاکستان اورمیزبان آسٹریلیا سمیت نیوزی لینڈ اورجاپان کی ٹیمیں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ بدھ کو میزبان آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلے گا جبکہ اگلے روز گرین شرٹس کا مقابلہ جاپان سے شیڈول ہے جبکہ قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری لیگ میچ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور 12 نومبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

عرفان سینئر کی قیادت میں روانہ ہونے والی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میںعمر بھٹہ نائب کپتان، امجد علی، ابوبکر محمود،عاطف مصدق، احمد شکیل بٹ، تصورعباس ، ارسلان قادر، عتیق ارشاد،شجیع احمد ،بلال قادر، شان ارشاد،حسن انور،خضر اختر اوراعجاز احمد شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ اولمپئن فرحت خان، اسسٹنٹ کوچز ابو ذر امرا، سرور حسین اور شفقت شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :