56 کمپنیوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تمام درخواستیں سماعت کیلئے منظور، پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 6 نومبر 2017 19:19

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) لاہورہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سمیت 56 کمپنیوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تمام درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردجعث‘ تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد اظہر صدیق سمیت دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صاف پانی کمپنی میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی اور بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئی ہیں،عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے تمام کمپنیز کے کیسوں کو اکٹھا کیا ہے اور اب تمام کیسوں کی سماعت اکٹھے ہوگی،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواستوں میں آئینی نکات اٹھائے گئے ہیں،درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ کمپنیز میں کرپشن کے حوالے سے نیب کو از سر نو تحقیقات اور عدالتی حکم تک کمپنیز کو کام سے روکنے کا حکم جاری کرے، عدالت نے تمام درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :