طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

پیر 6 نومبر 2017 19:19

لاہور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) پاک پبلک ہائی سکول‘ کینال بینک سکیم‘ فتح گڑھ‘لاہور کے طلبا ء و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہورکی طالبات اوراساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے شکر گنج ایور گرین سکول بالمقابل جنرل ہسپتال‘ فیروزپور روڈ‘لاہور‘ڈیفنس ویلفیئر سوسائٹی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر‘ پیر کالونی‘ والٹن روڈ‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گلستان کالونی‘ مصطفی آباد‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ تیزاب احاطہ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکل‘ تیزاب احاطہ‘لاہورکا وزٹ کیا،ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد567تھی۔

متعلقہ عنوان :