تیل دار اجناس کی کاشت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے ،زرعی ماہرین

پیر 6 نومبر 2017 19:19

لاہور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) زرعی ماہرین نے کہا کہ تیل دار اجناس کی کاشت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے ،محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کسان کم آمدنی والی زرعی اجناس ترک کرکے تیل دار اجناس کاشت کرے ، تیل دار اجناس ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے ضروری ہیں، حکومت پنجاب نے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے صوبہ بھر میں کئی انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں ،50ہزار ایکٹر اراضی پر کینولا اور دو لاکھ ایکٹر اراضی پرسورج مکھی کی کاشت کو یقینی بنایا جائے گا ، اسی طرح زیتون کے 20لاکھ پودوں کی مفت فراہمی کے منصوبہ پر بھی تیزی سے عمل ہورہاہے ، تیل دارا جناس کو فروغ دینے کی مہم صوبہ بھر میں جاری ہے، ان انقلابی منصوبوں سے خوردنی تیل کی درآمد پر ہونے والے اخراجات میں کمی ہوگی اورکسان خوشحال ہوگا۔

(جاری ہے)

کسان لگن اور محنت سے کام کرے تو ان منصوبوں کے ذریعے وہ معاشی خوشحالی کا نیا دریچہ کھول سکتا ہے ۔ محکمہ زراعت کا عملہ ان منصوبوں سے کسان کو زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے گردش لیل ونہار سے بے خبر ہو کر فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔ کاشتکاروں کے پاس اب سنہرا موقع ہے کہ مذکورہ منصوبوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :