سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کے بیان کے خلاف قرارداد منظور کر لی

پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ عوام کی رائے پر حملہ ہے، عمران خان مسلسل ناکامی کے بعد اب جمہوری سسٹم کے خلاف سازشیں کر رھے ہیں،نثار کھوڑو

پیر 6 نومبر 2017 19:16

سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کے بیان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کیجانب سے قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرکے انتخابات کرانے کے مطالبے کو مسترد کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد سینیئر وزیر نثار کھوڑو نے پیش کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ عوام کی رائے پر حملہ ہے۔

عوام نے آئین کے تحت 5سال کے لئے حکومت کو منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے جو ایسے مطالبے کرکے عوام کی آئینی رائے پرحملہ کر رھے ہیں۔پی ٹی آئی کا یہ مطالبہ سسٹم کوثبوتاز کرنے کے مترادف ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ایوان پی ٹی آئی کے اس مطالبے کو مسترد کرکے مسترد کرتا ہے۔ پاکستان میں برسوں آمریت چلی۔ 70سالوں میں اس قابل ہوئے ہیں کے منتخب حکومت اپنی مدت پوری کر پائی ہیں۔ عمران خان خود کو لیڈر کہتاہے اور ووٹرز کی تذلیل کرتا ہے۔ یہ مطالبے پارلیمانی سسٹم کو کمزور کرنے کی سازش ہیں۔ سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی جنرل مشرف کے ریفرینڈم کی حمایت کرکے پھر غیر آئینی عمل چاھتی ہے۔ عمران خان مسلسل ناکامی کے بعد اب جمہوری سسٹم کے خلاف سازشیں کر رھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :