Live Updates

زرداری اور نوازشریف نے اپنے لیے بیٹنگ کی، کبھی بھی عوام کیلئے نہیں کھیلے،عمران خان

نیب کو کمزورنہیں ہونے دینگے،ججزپرتنقیدعدلیہ کے میرٹ پرفیصلے ہیں،شریف بردران اقتدارسے قبل لوہارتھے،اسحاق ڈارکی سائیکل کی دکان تھی، زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرتاتھا،عوام کوغربت سے نکالنے کیلئے چین کانظام لائیں گے۔اٹک میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 نومبر 2017 19:03

زرداری اور نوازشریف نے اپنے لیے بیٹنگ کی، کبھی بھی عوام کیلئے نہیں ..
اٹک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 نومبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ زرداری اور نوازشریف نے اپنے لیے بیٹنگ کی، کبھی بھی عوام کیلئے نہیں کھیلے،نیب کو کمزورنہیں کرنے دیں گے،عدلیہ میرٹ پرفیصلے کررہی اسی لیے ججزپر تنقید کررہے ہیں،شریف بردران اقتدارسے قبل لوہارتھے،اسحاق ڈارکی سائیکل کی دکان تھی، زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرتاتھا،چین میں 5کروڑ سے زائد کرپشن پرسزائے موت ہے،عوام کوغربت سے نکالنے کیلئے چین کانظام لائیں گے۔

انہوں نے اٹک میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میجرطاہر کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباددیتاہوں۔جو ملک مقروض ہوتاہے اس کی عزت نہیں رہتی۔ہمیں ایران سے سستی گیس مل رہی تھی لیکن ہم نے مہنگی گیس قطرسے لی۔

(جاری ہے)

کیونکہ جو ملک ہمیں قرض دیتے ہیں انہوں نے ہمارے حکمرانوں کواجازت نہیں دی۔ہمارا مقصد عوام کوعظیم قوم بناناہے جو کسی کے سامنے جھکے گی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نیاپاکستان بنائیں گے۔ہم نے اپنی قوم کی پرواہ کرنی ہے۔ہم پالیسی بنائیں کے پاکستانیوں کوغربت سے کیسے نکالناہے۔انہوں نے کہاکہ شریف بردران اقتدارسے قبل کیاتھے؟ لوہارتھے لیکن بری چیز نہیں ہے۔اسحاق ڈارکے والدکی سائیکل کی دکان تھی۔بری چیز آصف زرداری بمینوسینما کے بلیک میں ٹکٹ فروخت کرتاتھا۔زرداری اور نوازشریف کبھی بھی عوام کیلئے کھیلے،بلکہ اپنے لیے بیٹنگ کی۔

اقتدارسے پہلے اور بعد میں انکے اثاثے دیکھ لیں۔انہوں نے کہاکہ میراآج پانچواں جلسہ ہے۔میں آج آپ لوگوں کوخوشخبری سناناچاہتاہوں کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے۔نوازشریف نے انٹرویودیاکہ اگرہم کرپٹ لوگوں کے پیچھے چلے گئے توترقی رک جائے گی۔احسن اقبال کہتاہے کہ ساری دنیامیں کرپشن ہوتی ہے۔خواجہ اصف نے اسمبلی میں کہاکہ میاں صاحب کوئی فکرنہ کرولوگ پاناما کوبھول جائیں گے۔

لوگوں کایہ مسئلہ ہی نہیں ہے۔یہ سب عوام کوبھیڑبکریں سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ فوج اور عدلیہ پرتنقید کرتے ہیں۔نیب کو کمزوربنانے کی بات کی جارہی ہے،نیب کو کمزورکرنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے۔دنیابھرمیں عوام منتخب کرتے ہیں اوراحتساب ججزہی کرتے ہیں۔عدلیہ میرٹ پرفیصلے کررہی ہے اسی لیے تنقید کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات