قلات، قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بس ڈرائیور جاںبحق ، پانچ افراد شدید زخمی

پیر 6 نومبر 2017 19:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) قلات کے علاقے مرجان کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بس ڈرائیور جاںبحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی لیویز نے زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قلات پہنچا دیا قلات لیویز کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ لیویز تھا نہ قلات کے حدود میں قومی شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کو چ کا ڈرائیور عبدا ستار ولد غلام قادر عیسیٰ زئی موقع پر جاںبحق ہو گیا اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں عبدالباسط ولد مولوی محمد رمضان ،محمد عظیم ولد محمد رمضان ،عبدالغنی ولد غلام قادرنصیر احمد ولد نور بخش اور عبدالوحید ولد محمد خیر شامل ہیں اطلاع ملتے ہیں لیویز موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات پہنچا دیا گیا جہاں پر ابتدائی طبعی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :