فیصل آباد، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 60سالہ شخص ہلاک ، ڈاکو فرار

پیر 6 نومبر 2017 19:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ 60سالہ شخص ہلاک ،دونوں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار، تفصیلات کے مطاب ق چک نمبر189ر ب رسول پور (گیڈری) کا رہائشی محمد یونس ولد نیاز دین گھر سے اپنے زرعی رقبہ پر جا رہا تھا کہ جھمرہ کھڑریانوالہ بائی پاس پر دن ایک بجے کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے لوٹنے کی کوشش کی تو مقتول یو نس کی مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کردی جس سے گولیاں لگنے سے وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا ، واقعہ کی اطلاع پر چک جھمرہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد لاش کو قبضہ میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

علاقہ بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے شہریوں اور دیہات کے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے اور پولیس پیشہ وارانہ ان ملزمان کے خلاف ایکشن لینے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :