پشاور،رکشوں اورمسافرگاڑیوں کے پیچھے بنی تشددآمیز فلمی تصاویرمٹانے کاسلسلہ شروع

پیر 6 نومبر 2017 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پشاورمیں وی آئی پی کوچالان کرنے کے بعدٹریفک پولیس کی نئی مہم ،رکشوں اورمسافرگاڑیوں کے پیچھے بنی تشددآمیز فلمی تصاویرمٹانے کاسلسلہ شروع کردیا۔ ٹریفک پولیس اہلکاررکشوں کوروک کرتشدد آمیز تصاویرپرسیاہ اسپرے کرکے مٹارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں وی آئی پیز کو چالان کرنے کے بعد ٹریفک پولیس کی نئی مہم جاری ہے۔

مہم کے دوران رکشوں اور مسافر گاڑیوں کے پیچھے تشدد آمیز تصاویر مٹانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ٹریفک پولیس اہلکار رکشوں کو روک کر تشدد آمیزاورفلمی تصاویر پر سیاہ اسپرے کرتے رہے،شہریوں نے اس مہم کوسراہتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں پراسلحہ اوردیگرتشددآمیز تصاویر معاشرے میںبگاڑ کاسبب بن سکتی ہے اس لئے انہیں ہٹانا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :