کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس ، ریونیو اور دیگر حکامکی اضلاع اور تحصیل کی سطح پر عوامی رابطوں اور کھلی کچہریوں کا منظم ریکارڈ مرتب کریں،پرویزخٹک

پیر 6 نومبر 2017 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چیف سیکرٹری آفس میں قائم پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (پی ایم آر یو) کے اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی و اضلاع کی سطح پر حکومت کی انتظامی مشینری کی فعالیت و نگرانی کی مؤثر بنانے کیلئے پوری تندہی سے جمع کریں اسی طرح وہ عوامی شکایات کے اندراج اور ازالے کا مناسب میکنزم بنانے کے علاوہ تمام افعال کو کمپیوٹرائز کریں تاکہ اداروں کی کارکردگی کھل کر سامنے آسکے انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کی طرز پر دیگر تمام محکموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فعال سیل بنانے کی تاکید بھی کی۔

وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ایم آر یو کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے جس میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سید شہاب علی شاہ، سپیشل سیکرٹری اختر سعید ترک، پی ایم آر یو کے کوآرڈ نیٹر عادل صافی اور دیگر افسران نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ کو حکومتی اصلاحات پر عمل درآمد سمیت ادارے کی کارکردگی سے تفصیلی طور پر آگاہ گیا۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں، پولیس ، ریونیو اور دیگر حکامکی اضلاع اور تحصیل کی سطح پر عوامی رابطوں اور کھلی کچہریوں کا منظم ریکارڈ مرتب کریں اور اس سلسلے میں پرنٹ ، الیکٹرانک اور سہشل میڈیا کا مؤثر استعمال بھی یقینی بنائیں جس میں سرکاری ایف ایم ریڈیو بھی شامل ہیں۔انہوں نے پی ایم آر یو کو وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سے منسلک کرنے کی ہدایت بھی کی وزیر اعلیٰ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کہا کہ یہ ادارہ حکومت کے موجودہ اور نئے قوانین پر عمل درآمد کے علاوہ فائل ٹریکنگ کے ذریعے حکومتی فائل ورک میں تیزی لانے، حکومت کے مالی اور انسانی وسائل کا ڈیٹا بیس بنانے، خالی اسامیوں کو بر وقت مشتہر و پر کرانے ، ملازمین کی ترقیوں اور عوامی شکایات و مطالبات کے ازالے میں متعلقہ محکموں سے مؤثر و نتیجہ خیز معاونت کر رہا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کپ تمام محکمے اور ادارے ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض خدمات سر انجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :