اسلام آباد ہائی کورٹ کا طارق باجوہ کی تقرری کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کو نوٹس ،ْجواب طلب

پیر 6 نومبر 2017 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 سینیٹروں کی جانب سے گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ کی تقرری کیخلاف دائردرخواست پر سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ۔پیر کو کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ گورنر سٹیٹ بنک کی تقرری کے طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا اور آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کی خلاف ورزی کی گئی۔

16 اگست 2017 کو سینٹ میں گورنر سٹیٹ بنک کی تقرری کے خلاف قرارداد بھی پاس کی گئی۔درخواست گزارسینیٹروں میں فرحت اللہ بابر‘ سئسی پلیجو‘ فاروق ایچ نائیک اور دیگر شامل ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک مہینے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :