ساہیوال ،نامعلوم تیز رفتار بس کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پیر 6 نومبر 2017 19:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) نامعلوم تیز رفتار بس کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق‘تفصیلات کے مطابق ملتان بائی پاس روڈ پرنواحی گائوں 91/9-L کے قریب تیز رفتار نامعلوم بس نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور بس سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے نامعلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ320ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔