وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ترقیاتی سکیموں کے معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

پیر 6 نومبر 2017 19:11

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ترقیاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت سوموار کو اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے پروگرامز شروع کر رکھے ہیں۔

پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں کے معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں معیار اور وسائل کا درست استعمال ہی ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام متعارف کرایا ہے۔

تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے معیاری کام اور وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مزید وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ صوبائی وزراء منشاء اللہ بٹ، ملک ندیم کامران، اراکین قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف، مہر اشتیاق احمد اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔