دنیا بدلتی جا رہی ہے، اب چوری اور دولت چھپانے کا طریقہ کار ختم ہوتا جا رہا ہے، پانامہ لیکس میں 4 سو سے زائد لوگوں کے نام ہیں مگر ایک کا احتساب ہو رہا ہے‘ اسد عمر

پیر 6 نومبر 2017 19:11

دنیا بدلتی جا رہی ہے، اب چوری اور دولت چھپانے کا طریقہ کار ختم ہوتا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ دنیا بدلتی جا رہی ہے، اب چوری اور دولت چھپانے کا طریقہ کار ختم ہوتا جا رہا ہے، پانامہ لیکس میں 4 سو سے زائد لوگوں کے نام ہیں مگر ایک کا احتساب ہو رہا ہے، چوری کے ذریعے ملک سے باہر دولت لے جانے والوں کے خلاف اقدامات شروع ہیں، پیراڈائز لیکس میں سائنسدان، بزنس مین اور میڈیا کے مزید لوگوں کے نام سامنے آنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بدلتی جا رہی ہے، اب چوری اور دولت چھپانے کا طریقہ کار ختم ہوتا جا رہا ہے، چوری کے پیسے ملک سے باہر لے جانے والوں کے خلاف اقدامات شروع ہیں، پاکستان سے جو پیسہ باہر جاتا ہے اس میں سائنسدان، بزنس مین اور میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں، ان کے پیراڈائز لیکس میں مزید نام سامنے آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں 4 سو سے زائد لوگوں کے نام سامنے آئے مگر ایک کا احتساب ہو رہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ میرا حکومت سے یہ سوال ہے کہ پانامہ لیکس میں جن 4 سو سے زائد لوگوں کے نام آئے ان کے خلاف اقدامات کیوں نہیں اٹھائے۔