Live Updates

عمران خان نے کرپشن کے دیوتا گاڈ فادر کو للکار کر پاکستان کے غیر ت مند نوجوانوںن کے دل جیت لئے ،

پاکستان کے نوجوان عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے متحد ہو کر کمر بستہ ہوچکے ہیں تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان کی ذرائع ابلا غ سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 19:10

عمران خان نے کرپشن کے دیوتا گاڈ فادر کو للکار کر پاکستان کے غیر ت مند ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے دیوتا گاڈ فادر کو للکار کر پاکستان کے غیر ت مند نوجوانوںن کے دل جیت لئے ہیں پاکستان کے نوجوان عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے متحد ہو کر کمر بستہ ہوچکے ہیں اور جس کام کا عزم نوجوان کرلیں اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کواپنے ڈیرہ کوبے چک میں اپنے حلقہ انتخاب این 111کی تمام یونین کونسلز کے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے سیاستی تربیتی سیشن کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ آل شریف نے لوٹ مار کی جو تاریخ رقم کی ہے اس سے پاکستان کے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وہ اس سے شدید تنگ آچکے ہیں۔ ان سے چھٹکارے کیلئے عمران خان کی قیادت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور نااہل شریف اور آل شریف کی سیاسی تذفین میں مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات