پیراڈائز لیکس میں بہت سارے پاکستانیوں کے نام ہیں، اداروں کو اس معاملے کی تفتیش کرنی چاہیے، جن کا جرم ثابت ہوتا ہے، اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہاہے کہ پیراڈائز لیکس میں بہت سارے پاکستانیوں کے نام ہیں، اداروں کو اس معاملے کی تفتیش کرنی چاہیے، جن کا جرم ثابت ہوتا ہے، اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ پیراڈائز لیکس میں بہت سارے پاکستانیوں کے نام ہیں، یہ بہت بڑے انکشافات ہیں۔ اس میں دنیا کے بہت سارے ممالک کے صدر اور وزیراعظموں کے نام آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اداروں کو اس معاملے کی تفتیش کرنی چاہیے، جس کا جرم ثابت ہوتا ہے، اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔