Live Updates

ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،

2018میں عوام اناڑیوں اور دھوکے بازوں کو مسترد کردیں گے، عمران خان کو پتہ نہیں کہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نارووال میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 19:07

ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ نہیں کہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے، ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،2018میں عوام اناڑیوں اور دھوکے بازوں کو مسترد کردیں گے۔وہ پیر کو نارووال میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو عمران خان کو پتہ نہیں کہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے، سڑک نہیں ہو گی تو تعلیم نہیں ہو گی،ہسپتال نہیں کھلے گا اور کاروبار نہیں ہو گا، ہم کسی کو ملک کی ترقی میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے، نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو نکال سکتے ہیں لیکن لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خود پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،2018میں عوام اناڑیوں اور دھوکے بازوںکو مسترد کر دیں گے،2008کے مقابلے میں 2017کا نارووال ترقی یافتہ اور خوشحال ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،2018میں عوام اناڑیوں اور دھوکے بازوں کو مسترد کردیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات