وفاقی دارالحکومت میں 500 بستروں پر مشتمل 3 ہپستال تعمیر کرنے کے لئے پی سی ون بھجوا دیا گیا ہے،وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ

پیر 6 نومبر 2017 19:07

وفاقی دارالحکومت میں 500 بستروں پر مشتمل 3 ہپستال تعمیر کرنے کے لئے پی ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز‘ کوآرڈیننس و ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 500 بستروں پر مشتمل 3 ہپستال تعمیر کرنے کے لئے وزارت منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات کو پی سی ون بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سراج محمد خان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ اسلام آباد میں تین ہسپتالوں میں سے پہلے مرحلے میں دو ہسپتال جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہسپتال بنایا جائے گا۔

وزیراعظم پروگرام کے تحت ملک بھر میں 250 اور 500 بستروں کے 46 ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔ سی ڈبلیو پی کی جانب سے 1317.752 ملین تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 9 مارچ 2017ء کو پی سی ٹو منظوری کے لئے وزارت منصوبہ بندی ‘ ترقی و اصلاحات کو بھجوایا گیا۔ وزیراعظم پروگرام کے تحت اسلام آباد میں 500 بستر کے تین‘ پنجاب میں 12‘ سندھ میں 6 ‘ کے پی کے میں 7 ‘ بلوچستان میں 8 ‘ آزاد کشمیر میں 5‘ گلگت بلتستان میں 4 اور فاٹا میں ایک ہسپتال بنایا جائے گا۔