وفاقی حکومت نے 2009ء سے کسی غیر ملکی ماہی گیر جہاز کے لئے ماہی گیری لائسنس جاری نہیں کیا،وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو

پیر 6 نومبر 2017 19:07

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر بحری امور میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2009ء سے کسی غیر ملکی ماہی گیر جہاز کے لئے کوئی ماہی گیری لائسنس جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سراج محمد خان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت کے افسران کے تمام اختیارات و کارہائے منصبی استعمال کرنے کے لئے نیوی‘ میری ٹائم‘ سیکیورٹی ایجنسی کے بحری جہازوں‘ ویسلز اور کشتیوں کے کمانڈنگ افسران کو جوکہ لیفٹیننٹ سے کم نہ ہوں‘ کو اختیارات دیئے گئے ہیں۔ کم گہرے یا علاقائی پانیوں میں ماہی گیری کے اختیارات سندھ حکومت کو دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :