نارنگ منڈی ،نجی ہسپتال میں دو دھڑوں والے بچے کی پیدائش ،چند گھنٹے بعد ہی انتقال کر گیا

پیر 6 نومبر 2017 19:05

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء)نارنگ منڈی کے نجی ہسپتال میں دو دھڑوں والے بچے کی پیدائش ہوئی جو چند گھنٹے بعد ہی انتقال کر گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبداللہ کی حاملہ خاتون کو ڈیلوری کیلئے مقامی نجی ہسپتال لایاگیا جہاں ماہرسرجن ڈاکٹرعالیہ سجاد نے آپریشن کیا ۔نومولود بچے کے اوپری حصے پر ایک اور دھڑ جڑا ہوا تھا ۔بعدازاں انہیں چلڈرن ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں آپریشن کے چندگھنٹے بعد بچے انتقال کر گیا۔