پنجاب یونیورسٹی میں پلاسٹک آلودگی پر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

پیر 6 نومبر 2017 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ڈی 2ڈبلیو پاکستان بزنس ڈائنامائکس پرائیوٹ لمیٹید کے اشتراک سے پلاسٹک کے ذریعے ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے موضوع پرسیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ج کا مقصد طلبائو طالبات اور معاشرے کے افراد کو پلاسٹک آلودگی اور مسائل بارے آگاہی فراہم کرنا تھا ۔

صوبائی وزیر برائے ماحولیات مسز ذکیہ شاہنواز ،پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد ، ڈائریکٹر انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نسیم الرحمان، مینجنگ ڈائریکٹر ڈی 2ڈبلیو پاکستان بزنس ڈائنکامائکس پرائیوٹ لمیٹڈ عامر یونس، فیکلٹی ممبران ،مختلف اداروں سے پروفیشنلز اورطلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطابات میں مقررین نے کہا کہ پلاسٹک آلودگی اوراس کے نتیجے میں ماحولیاتی نقصان پاکستان کے بڑے چیلنجز میں سے ہیںکیونکہ پلاسٹ سینکڑوں برس تک فضاء میں معلق رہ سکتا ہے۔ پلاسٹک کا فضلہ نہ صرف ماحول کے لئے بڑا خطرہ ہے بلکہ یہ انسان اور جانوروں کی صحت کیلئے نقصان کا باعث ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :