لیسکو ریجن میں ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی کے لیئے بکٹ مائونٹیڈ کرین کا استعمال کیا جا رہا ہے‘ترجما ن لیسکو

پیر 6 نومبر 2017 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر پورے لیسکوریجن میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ مسلسل برقرار رکھنے کے لیئے ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی جاری ہے ۔لیسکو فیلڈ سٹاف خصوصی طور پر تمام ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی میں مصروف عمل ہے۔

لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیسکو ریجن خصوصاً لاہور میں جاری شدیدسموگ کے دوران بجلی کی سپلائی بحال رکھنے اور کسی بھی بریک ڈائون سے بچنے کے لیئے لیسکو سٹاف بڑی ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی میںسرگرمِ عمل ہے۔ اس ضمن میں لیسکو کے جی ایس او سٹاف نے صفائی کے اس عمل کو آسان بنانے کے لیئے بکٹ مائونٹیڈ کرین کا استعمال کیا ہے جس میں پانی کے پریشر پمپ کے ذریعے ٹرانسمیشن لائنوں کو صاف کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جی ایس او سٹاف کی جانب سے کرین کے استعمال سے نہ صرف صفائی کا دشوار گزار عمل آسان بنا ہے بلکہ سٹاف کی سیفٹی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے کنڈکٹرز اور انسولیٹرز پر گرد جم جانے اور سموگ کے باعث اس میں نمی پیدا ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔جس کے سدباب کے لیئے ان کنڈکٹرز اور انسولیٹرز کی صفائی ضروری ہوتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے لیسکو کے سسٹم کومربوط اور مستحکم رکھنے کے پیشِ نظر تمام ٹرانسمیشن لائنوں کی باقاعدگی سے صفائی کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ لیسکو کے معزز صارفین کو کسی بھی دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :