کرپشن زدہ نظام میں صحت و تعلیم کی بنیادی ضروریات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جا رہی ہیں ‘لیاقت بلوچ

ثریا عظیم ہسپتال میں نادار اور مستحق لوگوں کیلئے مفت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین عمل ہے‘میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں بنا اقتدار کے دینی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے ، ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں نادار اور مستحق لوگوں کیلئے مفت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین عمل ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں ثریا عظیم (وقف ) ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، فنانس منیجر محسن بشیر ، پرنسپل الائیڈہیلتھ سائنسز فیاض احمد فیضی ، ڈاکٹر لیاقت علی و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال جدید تر طبی سہولیات کے ساتھ ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد مستحقین مریضوں کا مفت علاج معالجہ کر رہا ہے اور ہسپتال میں 50سے زائد اعلیٰ تجربہ کارکنسلٹنٹ 30سے زائد مختلف شعبوں میں دن رات مریضوں کی دیکھ بھا ل کی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں تمام شعبہ جات ان ڈور ، آئوٹ دور ، لیبارٹری ، بلڈبنک ،آئی سی یو ، آپریشن تھیٹر سمیت تمام شعبہ جات کو جدید تر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اور جدید تر طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال میں غریبوں اور مستحقین کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات مخیر حضرات کے تعائون سے مہیا کی جا رہی ہیں ۔ عوام کو مفت صحت و تعلیم کی بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات اور میٹرو بس ، پل اور ٹرین ہیں اورحکمرانوں کے من پسند پروجیکٹس پر عوامی پیسہ پانی کی طرح بہیا جا رہا ہے جبکہ غریب دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے ترس رہا ہے ۔

اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کرپشن زدہ نظام میں صحت و تعلیم کی بنیادی ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جارہی ہیں جس کی ذمہ دار کرپٹ حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں ہیں جن کی بدولت ملک میں کرپشن نے تمام اداروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ملک میں غربت ، مہنگائی ، بے روز گاری نے غریب اور عام آدمی کیلئے زندگی کو مشکل ترین بنا دیا ہے جس میں آٹا چینی دال سے لیکر کر بجلی پانی تک ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :