حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں علاج جیسی بنیادی ضرورت کو منافع بخش کاروبار بنا دیا گیا ہے‘عزیز الرحمن چن

پیر 6 نومبر 2017 19:03

حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں علاج جیسی بنیادی ضرورت کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں، پنجاب میں صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی صحت کے شعبے میں سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 82 فیصد طبقہ سائنسی طریقہِ علاج سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

وہ نیم حکیم ، طبیبوں اور غیر تربیت یافتہ افراد سے علاج کروانے کے لئے مجبور ہے۔ حکومت صحت پر آج بھی بجٹ کا 0.5% فیصد خرچ کر رہی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کی صحت کو ریاست اپنا مسئلہ نہیں سمجھتی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں علاج جیسی بنیادی ضرورت کو منافع بخش کاروبار بنا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت بیماری کے خاتمے کے لئے صحت، صفائی ، نکاسیِ آب اور پینے کے صاف پانی پر توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے صوبے میں صحت کے مسائل تشویشناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :