آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز کے زیراہتمام سینکڑوں ملازمین کا مطالبات کے حق میں لیسکو ہیڈکوارٹر کے سامنے دھرنا

ٹریفک کا نظام گھنٹوں جام ،دھرنے کی وجہ سے مرکزی دروازے ہر طرح کی آمدو رفت کیلئے بند ،لیسکو افسران ، ملازمین اور صارفین کو شدید مشکلات ادارہ کی بہتر کارکردگی کے اقدامات کیے جائیں ، نجکاری کی کوشش کی گئی تو اسکو روکنے کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے‘ خورشید احمد

پیر 6 نومبر 2017 19:03

آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز کے زیراہتمام سینکڑوں ملازمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز کے زیراہتمام سینکڑوں ملازمین نے مطالبات کے حق میں لیسکو ہیڈکوارٹر کے سامنے دھرنا دیا جس کی وجہ سے کوئنز روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام گھنٹوں جام رہا ،دھرنے کی وجہ سے مرکزی دروازے کو ہر طرح کی آمدو رفت کے لئے بند رکھا گیا جس کے باعث لیسکو افسران ، ملازمین اور صارفین کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بجلی کے مختلف شعبوں کے ملازمین این ٹی ڈی سی، ڈسٹری بیوشن، گرڈ، کلریکل و درجہ چہارم شامل نے احتجاجی مظاہرے میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی بنیادی ضروریات مہیا کرانے کے لئے واپڈا کو وافر ضروری مالی وسائل مہیا کرائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ایک لاکھ میگاواٹ ہائیڈل بجلی پیدا کرنے اور پانی کو جمع کرنے کے واضح قدرتی وسائل ہیں جوکہ وسائل نہ مہیا کرنے سے دوسرے ممالک کی طرح تعمیر وترقی نہیں کرسکتے۔

اٴْنہوں نے محکمہ بجلی کی انتظامیہ سے پٴْرزور مطالبہ کیا کہ وہ کام پر بجلی کے لائن سٹاف کے آئے دن المناک حادثات رکوانے کے لئے محکمہ بجلی کے کام کو محفوظ بنائیں اور ان حادثات کو ہر قیمت پر رکوائیں نیز کام کے بے انتہا اضافہ کے مطابق سٹاف کی شدید کمی دور کی جائے ۔جنرل سیکرٹری خورشیداحمد ،سینئر نائب صدر محمد یونس ،چیئرمین رانا عبدالشکور ،سیکرٹری مظفر متین ،حاجی محمد لطیف، نوشیر خان، رانا محمد اکرم، افتخار خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی کی بہتر کارکردگی، صارفین کی بہتر خدمات اور اووربلنگ کے لئے جدید سائنسی دور میں موثر اصلاحات کریں اور میٹرریڈروں کی کمی دور کرائیں نہ کہ اٴْنہیں مجرم قرار دے کر سزا دلوائیں جوکہ اپنی جان پر کھیل کر خدمات سرانجام دیتے ہیں اور محکمہ بجلی کے میٹرریڈروں کے کام کی بہتری کے لئے خراب میٹر تبدیل کرائیں ۔

کارکنوں کو بجلی چوری روکنے اور بجلی کے واجبات کی وصولی کے فرائض کی سرانجام دہی اور غنڈہ عناصر کی لاقانونیت اور تشدد کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کا نظام قائم کرے ۔سینئر سبارڈینٹس کی آئندہ ترقیوں کے احکامات25فیصدی اسامیوں پر بطور جونیئر انجینئرکااجراء کیاجائے۔ لائن سٹاف بمعہ ڈپلومہ ہولڈر اور گرڈ، میٹر ریڈر سٹاف کی ترقی کے احکامات کا اجراء کیاجائے ۔

ملازمین کے پے سکیلوں اور لائن و گرڈ عملہ کے لئے خطرناک الائونس میں اضافہ کیاجائے۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت کو متنبہ کیاگیا کہ اڑھائی کروڑ بجلی کے صارفین کو تسلی بخش خدمات میں تقویت دینے کے لئے اس کا کنٹرول نجی ارکان بورڈ آف ڈائریکٹر کے حوالے رکھنے کی بجائے کھربوں روپے قومی اثاثوں کے تحفظ اور بہتر کارکردگی کے لئے اسے مکمل طور پر واپڈا یا پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے حوالے کرے موجودہ الیکٹرک کمپنیوں کے اخراجات کم کرتے ہوئے اور انہیں خود کفیل بنانے کے لئے انہیں مزید تقسیم نہ کیاجائی-ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم پاکستان سے پٴْرزور مطالبہ کیاگیا کہ اس ادارہ کی بہتر کارکردگی کے اقدامات کرے نہ کہ مجوزہ نجکاری سے اسے ملک کے اپنے مفاد پسند عناصر کے حوالے کردے اگر یہ کوشش کی گئی تو ملک کے ایک لاکھ پچاس ہزار کارکن اس کو روکنے کے لئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے تاکہ کھربوں روپے کے اثاثے سرمایہ داروں کے منافع کے لئے حوالے نہ ہوں- بعدازاں یونین کے وفد نے لیسکو انتظامیہ سے باہمی مذاکرات منعقد کرکے کارکنوں کے مطالبات فوری حل کرانے کے لئے پیش کیے ۔