وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سابق امریکی سفیررابن رافیل کی ملاقات

کئی دہائیوں پر محیط پاک امریکہ تعلقات کو برابری کی سطح پر مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 6 نومبر 2017 19:03

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سابق امریکی سفیررابن رافیل کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سابق امریکی سفیر رابن لِن رافیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور انسانی جانو ںکے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ کی زخمیو ںکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور پاکستان برابری کی سطح پر تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ قیام امن کے لئے اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موجودہ دور حکومت میں نمایاں ترقی کی ہے اور 2013 میں جو چیلنجز درپیش تھے، ان پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہوئے ہیں اور توانائی بحران اور دہشت گردی کے خاتمے میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ سابق امریکی سفیر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :