وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ٹیکساس میں چرچ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 6 نومبر 2017 19:03

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ٹیکساس میں چرچ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،قیمتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم امریکی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :