وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ہیلی کاپٹر حادثہ میں سعودی شہزادہ منصور بن مقرن و دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 6 نومبر 2017 19:03

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ہیلی کاپٹر حادثہ میں سعودی شہزادہ منصور بن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں سعودی عرب کے شہز ادہ منصور بن مقرن کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے صوبے عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے اور ہماری ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے المناک حادثے میں دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :