موٹر سائیکل سوا ر شخص کے گلے پر ڈور پھرنے کا واقعہ،وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او اسلام پورہ معطل

پیر 6 نومبر 2017 19:01

موٹر سائیکل سوا ر شخص کے گلے پر ڈور پھرنے کا واقعہ،وزیراعلیٰ کے حکم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ا سلام پورہ کے علاقے میںموٹر سائیکل سوا ر شخص کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیاہے -وزیراعلی کے حکم پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او اسلام پورہ کو معطل کردیاگیاہے - وزیراعلی نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائی- وزیر اعلی نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورپتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔