سیالکوٹ میں 20 نومبر سے پولیو فری مہم کا آغاز کیا جائے گا، پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 45ہزار 901پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

پیر 6 نومبر 2017 19:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) 20نومبر سے ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 45ہزار 901پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے اس قومی فریضہ کی انجام دہی کیلئے محکمہ صحت کی 1102موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 132فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں جبکہ 68ٹرانزٹ /رومنگ ٹیمیں لاری اڈوں ، بس اسٹاپ ، چوکوں اور چوراہوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف ساہی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ ضلع سیالکوٹ کے ہر بچہ کو پولیوسے بچاؤ کی ویکسی نیشن ضرور کی جائے اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی کا ہر گز مظاہر ہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمہ کیلئے متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داری قومی جذبے سے انجام دینی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :