میئر سیالکوٹ کا شاعر مشرق ت علا مہ محمد اقبال ؒکی رہا ئش گا ہ کا دورہ، میو نسپل کا رپوریشن کی طر ف سے جا ر ی رنگ و روغن کے کا م کا جا ئزہ لیا

پیر 6 نومبر 2017 19:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) مئیر میو نسپل کا رپوریشن سیا لکوٹ تو حید اختر چو ہدری نے شاعر مشر ق حضر ت علا مہ محمد اقبال ؒکی رہا ئش گا ہ کا دورہ کیا اور میو نسپل کا رپوریشن کی طر ف سے جا ر ی رنگ و روغن کے کا م کا جا ئزہ لیا ۔انچا ج اقبال منز ل سید ریا ض نقوی بھی ساتھ موجودہ تھے۔اس مو قع پر انہو ں نے کہا ہے کہ اہلیا ن سیا لکوٹ کے لئے یہ بڑے اعزاز کی با ت ہے کہ مفکر ِپاکستان کا یہ آبا ئی شہر ہے اور انہی کے نا م کی نسبت سے شہر اقبا ل کے نا م سے پو ری دنیا میں جا نا جا تا ہے انہی کی یا د میں چوک علا مہ اقبا ل میں دیوا رِسیا لکوٹ بنا ئی گئی ہے جو تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔

دیوارِسیا لکوٹ پر علا مہ اقبا ل کے پو رٹر یٹ اور ان کے افکار و اشعار تحر یر کئے جائیں جن سے نسلِ نو بھر پور استفا دہ کر سکے گی۔

(جاری ہے)

9نو مبر یو م اقبال کے موقع پر اقبا ل منزل علا مہ اقبا ل چوک اور اقبا ل لا ئبر یری پر چراغا ں کیا جا ئے گا اور میونسپل کا رپوریشن کے زیر اہتما م ایک ریلی کا اہتمام کیا جا ئے گا جس میں شر کت کے لئے عما ئدین شہر کو دعوت دی جا ئے عوام النا س سے اپیل ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت فر ما کر شاعرِمشرق سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہا رکر یں جو صبح 9بجے ان کی رہا ئش گاہ سے شروع ہو کر اٴْن کے والدین کی قبو ر پر اختتام پذیر ہو گی اس مو قع پر قبو ر پر چادر چڑھا ئی جا ئیں گی اور دعائے مغفر ت کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :