حافظ آباد،عشق مصطفے ؐ کی شمع روشن کئے بغیر ہم دنیا وآخرت میں سرخرو نہیں ہوسکتے، علامہ ابو طاہر چشتی

پیر 6 نومبر 2017 19:01

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) مغل پورہ میں عشق مصطفیٰؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے بزرگ عالم دین علامہ ابوطاہر عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ جب تک ہم اپنے قلوب کو عشق مصطفے ؐ کی شمع سے روشن نہیں کریں گے ۔اسوقت تک ہم دنیا وآخرت میں سرخرو نہیں ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر مسلم طاقتیں مسلمانوں کے عشق مصطفیٰؐ کی دولت سے محروم کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کررہی ہیں لیکن اسکے باوجود عاشقان رسولؐکے عشق کی وجہ سے ان طاقتوں کے ایوانوں میں ہمہ وقت لرزا طاری ہے۔

انہوں نے مسلمانوںپر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ دینی تعلیم کی جانب راغب کریں تاکہ اسلام کے خلاف اٹھنے والی سازشوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ کانفرنس سے مولانا عبدالقیوم بھٹی ، صوفی اخلاق احمد رضوی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :