ھافظ آباد کے نواحی علاقے گلشن کالونی میں مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لوکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

پیر 6 نومبر 2017 19:01

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء)حافظ آباد کی گلشن کالونی کے ایک دو منزلہ مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دربار روڈ پر واقع گلشن کالونی میں ملک محمد رفیق ولد حاکم علی نے ڈبل سٹوری مکان بنارکھا تھا ۔ گذشتہ روز مکان کی اوپر والی منزل میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی ۔جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے تگ و دو کرکے آگ پر قابو پایا۔