سرگودھا ، ڈی پی او نے غفلت برتنے پر 8 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر تبدیل کر دیا

پیر 6 نومبر 2017 19:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) کوٹ مومن میں گاڑا گروپوں کے مابین پیدا ہونے والے تصادم میں غفلت برتنے پر ڈی پی او سرگودھا نے 8 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر تبدیل کر دیا ۔ تبدیل ہونیوالوں میں2 حوالدار اور6 کانسٹیبل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن سرگودھا روڈ پر چلنے والی گاڑاگروپ ٹرانسپورٹ کے 2 گروپوں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جاری گاڑیوں روٹ کا تنازعہ شدت اختیار کرنے اور پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن میں تعینات 2 حوالداروں اور6 کانسٹیبلان کو فوری طور پر تبدیل کر کے دوردراز علاقوں میں تعینات کر دیا ۔

تبدیل ہونے والے پولیس اہلکاروں کے مطابق ایس ایچ او کی ہدایات پر عملدرآمد کیا ہمارا قصور کیا ہے ۔بجائے پولیس افسروں کو پوچھنے کے چھوٹے پولیس ملازمین کو سزائیں دی گئیں جو ہم سے سراسر زیادتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :