چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نیب لاہور کے سامنے پیش ہو گئے

نیب کی تفتیشی ٹیم کے 3 افسران نے بیان ریکارڈ کیا، دونوںق لیگی رہنمائوں اپنے اکانٹس اور اثاثہ جات پر مشتمل فائل نیب میں جمع کرادی

پیر 6 نومبر 2017 18:43

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نیب لاہور کے سامنے پیش ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے نیب لاہور کے سامنے پیش ہو کر اپنے اکانٹس اور اثاثہ جات پر مشتمل فائل نیب میں جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے چوہدری برادران نے اپنے اکانٹس اور اثاثہ جات پر مشتمل فائل نیب میں جمع کرادی اور ایک گھنٹہ تک نیب میں موجود رہے، جبکہ نیب کی تفتیشی ٹیم کے 3 افسران نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کا بیان ریکارڈ کیاہے واضح رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں نیب نے ان کے خلاف یکم جنوری 2000 کو ریفرنس دائر کیا جب کہ تحقیقات کا آغاز 12 اپریل 2000 میں کیا تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیااور اب نیب دوبارہ ان کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے۔