کراچی ،چوتھی ردالمنشیات سائیکل ریس ٹیم لانڈھی ٹائیگر کے حنین نے جیت لی

پیر 6 نومبر 2017 18:36

کراچی ،چوتھی ردالمنشیات سائیکل ریس ٹیم لانڈھی ٹائیگر کے حنین نے جیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) ٹیم لانڈھی ٹائیگر کی چھ رکنی ٹیم نے سینئر سائیکلسٹوں کو ٹف ٹائم دے کر لیڈ فالو اسپیڈ ٹیکنک کا زبردست استعمال کرکے چوتھی ردالمنشیات سائیکل ریس تہلکہ خیز انداز میں کلین سوئپ کرکے جیت لی ہے۔ ٹیم کے کپتان محمد حنین نے 20کلومیٹر کا فاصلہ 35منٹ میں طے کرکے پہلی ، محمد آصف نے ڈیڑ ھ منٹ کے فرق سے دوسری اور محمد وسیم دومنٹ کے فاصلے سے تیسرے نمبر پر رہے۔

سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم اعوان کی سپر ویژن میں ہونے والی اس عظیم الشان سائیکل ریس کا افتتاح مہمان خصوصی معروف قانوندان عابد علی ایڈووکیٹ نے فلیگ آ ف کرکے بیت الحمزہ چوک لانڈھی ڈھائی سے کیا ۔ڈی جی رینجر سندھ کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے کمانڈوز کی نگرانی میں سائیکلسٹ روانہ ہونے کے بعد کورنگی و لانڈھی کے پرہجوم علاقوں اور بازاروں سے گزرے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا مرتضیٰ چورنگی پہنچ کر ریس کا اختتام کیا سڑک کے دونو ں جانب کھڑے لوگوں نے سائیکلسٹوں کا تالیاں بجاکر پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

(جاری ہے)

200سائیکلسٹوں کے سائیکلوں کے پہیوں کی گھن گرج نے لانڈھی و کورنگی کے بدنام زمانہ منشیات کے اڈوں شرافی گوٹھ اور زمان ٹاؤن کے منشیات فروشوں میں تھر تھرلی مچادی اور انکے ہوش اُڑا دیئے۔ آخر میں مہمان خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ اور وی آئی پی گیسٹ کراچی ڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) عشرت خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں نقد انعامات ، گولڈن ٹرافیاں، میڈل اور خصوصی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :