گورنر پنجاب نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

پیر 6 نومبر 2017 18:30

گورنر پنجاب نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی رپورٹ طلب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے متعلقہ محکموں سے ہائر ایجوکیشن ، زراعت اور میڈیکل کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کی جانب سے بطور چانسلر اختیارات استعمال کرتے ہوئے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔سیکرٹری صحت ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری لائیو سٹاک کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے زیر انتظام جامعات میں تعینات وائس چانسلرز کی کارکردگی رپورٹ فوری جمع کرائیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری جامعات سے متعلق مختلف شکایات کی بنا ء پر رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :