ہمارا دامن صاف ہے نیب سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں جب بھی بلائیں گے دوبارہ آ جائیں گے ‘چوہدری پرویز الٰہی

ہمارے خلاف ہر دور میں جھوٹے مقدمات بنے مگربے گناہ ثابت ہوئے ‘ جو ہم پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگا کر رہے ہیں انکو یہ خود ثابت کر نا چاہیے ‘پنجاب میں 17افراد کے قاتل کو کوئی پوچھنے والا نہیں، اگر نیب یا پولیس کا ادارہ ٹھیک نہیں تو شہبا زشر یف بتائے وہ 20سال کی حکمرانی میںان اداروں کو ٹھیک کیوں نہیں کیا ’ہمارے خلاف نیب میں آمدن سے ز ائد اخر اجات کا کیس ہے،بق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی نیب پیشی کے بعد پر یس کانفر نس

پیر 6 نومبر 2017 17:46

ہمارا دامن صاف ہے نیب سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں جب بھی بلائیں گے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے نیب سے خوفزدہ ہو نے کی ضرورت ہی نہیں نیب والے جب بھی بلائیں گے ہم دوبارہ بھی جائیں گے ‘ہمارے خلاف ہر دور میں جھوٹے مقدمات بنے مگر ہم بے گناہ ثابت ہوئے ہیں ‘سب سے پہلے جو ہم پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگا کر رہے ہیں انکو یہ خود ثابت کر نا چاہیے ‘پنجاب میں 17افراد کے قاتل رانا ثناء اللہ خان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اگر نیب یا پولیس کا ادارہ ٹھیک نہیں تو شہبا زشر یف بتائے وہ 20سال کی حکمرانی میں ان اداروں کو ٹھیک کیوں نہیں کیا ’ہمارے خلاف نیب میں آمدن سے زیادہ اخر اجات کا کیس ہے باقی بھی جو بات ہوگی وہ ہم قوم کو بتائیں گے ‘پرویز مشرف کے دور میں اس وقت کے نیب کے چیئر مین جنرل (ر) مقبول نے ہمیں خود بتایا کہ وہ تمام تر تحقیقات کے باوجود ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں کر سکیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز نیب میں پیشی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا میں اور چوہدری شجاعت حسین نے نیب کے سامنے پیش ہوکر انکے تمام سوالوں کا جواب دیا ہے اور آئند بھی جب بھی نیب ہمیں بلائے گی ہم ضرور پیش ہوں گے ہم نیب سمیت تمام اداروں کا پہلے بھی احترام کرتے ہیں اور آئندہ بھی کر یں گے جہاں تک چوہدری اعتزاز احسن کا نیب کا سندھیوں اور پنجابیوں سے الگ الگ سلوک کا تعلق ہے تووہ ان کاموقف ہے ہم تو اداروں کا احترام ہی کرتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا بھٹو دور میں ہمارے خلاف 135مقدمات بنے شہبا زشر یف نے ہماری فیکٹری پر چھاپے مارے وہاں سے کچھ نہ نکلا اور پھر شرم سے منہ چھپاتے رہے (ن) لیگ خود بھی ہمیں ہراساں کرتی رہی ہیں اور اداروں سے بھی کرواتی رہی ہیں مگر آج تک ہمارے کچھ یہ لوگ کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاسی زندگی میں میرے خلاف قتل کی3مقدمات بنے جن میں احمد مختار اور پیپلزپارٹی کے دیگر لوگوں نے بنوائے ایک مقدمے میں شیخ رشید بھی میرے ساتھتھے ۔

ہمارے خلاف بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہمارے خلاف جو کچھ کہا گیا وہ سب کے سامنے ہیں مگر ہم ہر بار بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبا زشر یف کے دور میں کر پشن کے کئی سیکنڈلز آئے ہیں بھارت میں میٹروٹرین28کروڑ اور چین میں 42کروڑ فی کلومیٹر کے حساب سے بنتی ہے تو پاکستان کوئی جر من تو نہیں یہاں میٹرو1ارب 12کروڑ روپے فی کلومیٹر کے حساب سے کیسی بنی ۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے خلاف نیب میں جوتحقیقات اب ہو رہی ہے یہ18سال پرانا کیس ہے اور ہر دور حکومت میں یہ تھوڑا تھوڑا چلتا رہا ہے پرویز مشرف کے دور میں اس وقت کے نیب کے چیئر مین جنرل (ر) مقبول نے ہمیں خود بتایا کہ وہ تمام تر تحقیقات کے باوجود ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں کر سکیں لیکن یہ کیسز ختم نہیں ہوئے اور اب دوبارہ ان کی تحقیقات ہو رہی ہے لیکن ہمارا دامن صاف ہے اس لیے ہم نیب سے خوفزدہ نہیں وہ جب بھی بلائیں گے ہم انکے پاس جائیں گے اور ان کے سوالوں کے جوابات دیں گے ۔