پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام انٹر سکولز سیونز سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ ڈی پی ایس ماڈل ٹائون نے جیت لیا

پیر 6 نومبر 2017 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام انٹر سکولز سیونز سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کھیلا گیا جو ڈی پی ایس ماڈل ٹائون نے جیت لیا، فائنل میں ایچی سن کالج کی ٹیم کو 5-0 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں لاہور بھر سے آٹھ سکولوں نے حصہ لیا جو پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں ہوا جس میں سٹی سکول راوی کیمپس، سٹی سکول گلبرگ کیمپس، قربان سکول والٹن روڈ، کریسٹ سکول شادمان، ڈی پی ایس ماڈل ٹائون، ایچی سن کالج انڈر 16، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، نور پور سکول نے حصہ لیا۔

لیگ میچز میں ایچسن کالج انڈر 16 نے سٹی سکول گلبرگ کیمپس کو 10-0 سے ،سٹی سکول راوی کیمپس نے قربان سکول والٹن روڈ کو 17-0،ڈی پی ایس ماڈل ٹائون نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو 10-0 سے ، ایچی سن کالج انڈر 16 نے نور پور سکول کو 22-0 سے،سٹی سکول راوی کیمپس کی ٹیم نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو 31-0 سے،سٹی سکول گلبرگ کیمپس کی ٹیم نے نور پور سکول کو 5-0 سے، ڈی پی ایس ماڈل ٹائون نے قربان سکول والٹن روڈ کو 30-0 سے، ایچی سن کالج نے کریسنٹ سکول کو 10-0 سے ، سٹی سکول گلبرگ کیمپس نے سٹی سکول راوی کیمپس کو 5-10 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں ڈی پی ایس ماڈل ٹائون نے ایچی سن کالج انڈر 16 کو 5-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس طرح ڈی پی ایس ماڈل ٹائون نے پہلی، ایچی سن کالج انڈر 16 نے دوسری، سٹی سکول گلبرگ کیمپس نے تیسری، سٹی سکول راوی کیمپس نے چوتھی، کریسنٹ سکول نے پانچویں ، نور پور سکول نے چھٹی، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نے ساتویں جبکہ قربان سکول والٹن روڈ نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان رگبی یونین فوزی خواجہ نے انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :