لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ آج سے شروع ہو گا

پیر 6 نومبر 2017 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ 2017 آج بروز منگل 7 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق پولو میں لوگوں کی شمولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ فائنل میں زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو حوصلہ افزا ہے۔ ٹریٹ پولو کپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں دیوااوون، ٹیرا انرجی، ارٹیما میڈیکل اور بی بی جے پائپ شامل ہیں جبکہ پول بی میں ریمنگٹن پولو، داد گروپ، بلیک ہارس پینٹس اور گارڈ گروپ کی ٹیمیں شامل ہیں۔آج بروز منگل پہلا میچ دوپہر دو بجے دیوااوون اور ٹیرا انرجی کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوپہر تین بجے ارٹیما میڈیکل اور بی بی جے پائپ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ آٹھ نومبر کو پول بی میں ریمنگٹن پولو کا مقابلہ داد گروپ سے جبکہ بلیک ہارس پینٹس کا مقابلہ گارڈ گروپ سے ہوگا۔

پول اے میں دیوا اوون کی ٹیم میں میاں مصطفی عزیز، عمران اختر، ممتاز عباس نیازی اور ثاقب خان خاکوانی، ٹیرا انرجی کی ٹیم میں فراست علی چٹھہ، غلام مصطفی منوں، حارث ہارون ملک اور احمد بلال ریاض ، ارٹیما میڈیکل میں دانیال شیخ، میر حذیفہ احمد، عمر اسجد ملہی اور راجہ ارسلان نجیب، بی بی جے پائپ کی ٹیم میں رضا نواز ٹوانہ، احمد زبیر بٹ، عبدالرحمان منوں اور احمد نواز ٹوانہ شامل ہیں۔

پول بی میں ریمنگٹن پولو کی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کھوکھر، بلال حیات نون، آغا موسی علی خان اور بلال حئی، داد گروپ میں عبداللہ داد، محمد عثمان ملک اور احمد حیات نون، بلیک ہارس پینٹس میں چودھری حسن منصور، ابوبکر صدیق، فہد محمد نون اور عمار خالد، گارڈ گروپ میں میاں خرم منیر، محمد سامر ملک، تیمور علی ملک اور تیمور مواز خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :