وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی زیرتعمیربلڈنگ کامعائنہ کیا

پیر 6 نومبر 2017 17:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی زیرتعمیربلڈنگ کامعائنہ کیا اور بلڈنگ کے مختلف حصے دیکھے ۔

(جاری ہے)

ایکسین بلڈنگ چوہدری انعام الحق نے وزیراعظم کوہسپتال کے فیز ون کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ فیزI کے تحت نئی بلڈنگ 220 بیڈ پرمشتمل ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ، او پی ڈی، لیب، ایکسرے، ڈائیلائسز سنٹر اورپرائیویٹ بیڈز بھی شامل ہیںجبکہ فیزII میں 280 بستروں پرنیاکمپلیکس تعمیرکیاجائے گا۔