راجہ محمدفاروق حیدرخان کاڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپورکا دورہ ،ْ مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی

ہسپتال کی زمین کے تحفظ کویقینی بنائیں ،ْہسپتال کی چاردیواری سمیت دیگرمسائل فوری حل کیے جائیں ،ْ وزیراعظم کی ہدایت

پیر 6 نومبر 2017 17:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کوڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپورکے دورہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمدنور نے ہسپتال کے جملہ معاملات ومسائل کے بارے میں تفصیلاًبریفنگ دی۔ اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کے فیز ون کی بلڈنگ کاکام مکمل ہوچکاہے موجودہ مالی سال کے اختتام تک فیز ٹوپرکام شروع کریں گے اور یہ اسٹیٹ آف آرٹ بلڈنگ ہوگی۔

میرپور نیوسٹی ہسپتال کی 108 آسامیوں کومستقل کردیاہے جبکہ مزید100 آسامیاں نئی دے رہے ہیں۔ میرپورہسپتال میں کیتھ لیب بھی اسی مالی سال میں قائم ہوجائے گی۔ نرسنگ سکول کواپ گریڈ کردیاہے ،ْ ایم ایل اے فنڈز سے 80 لاکھ روپے ہسپتال کیلئے دیں گے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کی دیگرضروریات پوری کریں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے پہلے مرحلہ پرتعلیم کی بہتری کے لیے کام کیاہے اب صحت کے نظام میں مزیدبہتری لارہے ہیں۔

آزادکشمیرکے 11 ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی ہیلتھ سروسز فراہم کی ہیں۔ انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ ہسپتال کی زمین کے تحفظ کویقینی بنائیں ہسپتال کی چاردیواری سمیت دیگرمسائل فوری حل کیے جائیں۔ آزادکشمیرکے وزیرصحت محمدنجیب خان نے اس موقع پربتایاکہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی نئی بلڈنگ 36 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکرلی گئی ہے۔

اس منصوبہ پر25 کروڑ روپے اب تک خرچ ہوچکے ہیں ۔ ہسپتال کی تعمیر کابقیہ کام جلد مکمل ہوجائے گا۔ انھوں نے بتایاکہ آزادکشمیرمیں واحد کیتھ لیب میرپورمیں قائم ہوگی جس کے لیے 10 کروڑ روپے بھی مختص کردیئے ہیں۔ آزادکشمیر کے میڈیکل کالجوں سے فارغ ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے آسامیاں بھی رکھی ہوئی ہیں۔ اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیرسپورٹس چوہدری محمدسعید نے ہسپتال کے دیگراہم مسائل کی طرف وزیراعظم کی توجہ دلائی۔

بریفنگ میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرصحت ڈاکٹرنجیب خان، وزیر سپورٹس چوہدری محمدسعید، ممبراسمبلی چوہدری رخساراحمد، سابق امیدوار اسمبلی نذیرانقلابی، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹرمحمدبشیرچوہدری، ایم ایس ڈاکٹرفاروق احمدنور، ڈپٹی کمشنرانصریعقوب، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :