Live Updates

ْعمران خان کو خیبر پختونخواہ کے عوام پر تبدیلی کا موقع دیا لیکن وہ ناکام رہے ،امیر مقام

پیر 6 نومبر 2017 14:36

ْعمران خان کو خیبر پختونخواہ کے عوام پر تبدیلی کا موقع دیا لیکن وہ ناکام ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام پر عمران خان کوتبدیلی کا موقع دیا لیکن تبدیلی نہیں آئی،عمران خان کا 360 ڈیموں کا وعدہ بھی صرف وعدہ ہی رہا ، عمران خان بتائیں360ڈیم کہا ں ہیں،کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی،عمران خان نے صحت کی کون سی پالیسی دی ہے، صوبے کے ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے،ایمرجنسی کے مریضوں کو بھی دوسرے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے، خیبرپختونخواہ کے ہسپتالوں کی ابتر حالت کی وجہ سے پمز میں رش ہوجاتا ہے۔

پیر کو انجینئر امیر مقام نے شکردرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں کچھ نہیں کیا، خیبر پختونخواہ کے عوام نے عمران خان کو تبدیلی کا موقع دیا،لیکن تبدیلی نہیں آئی،2018کے انتخابات میں عمران خان اس نعرے سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ، عمران خان300ڈیموں کا وعدہ بھی صرف وعدہ ہی رہا،ہم نے علاقے کی نہیں بلکہ پورے صوبے کی سیاست کی ہے۔

(جاری ہے)

عمر ان خان بتائیں 360ڈیم کہاں ہیں کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ایک ارب درخت لگائے وہ بتائیں ایک ارب درخت کہاں ہیں،عمران خان نے صحت کی کون سی پالیسی دی ہے، صوبے میں صحت کے شعبے کی حالت ابتر ہے، سیدو کے ہسپتال میں ایکسرے مشین خراب ہے۔لیکن کوئی توجہ نہیں دی جاری ، ایمرجنسی کے مریضوں کو بھی دوسرے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے،صوبے کے ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے،خیبرپخونخواہ کے ہسپتالوں کی ابتر حالت کی وجہ سے پمز میں رش ہوجاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات